احکامات کی خلاف ورزی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئر مین ذاتی حیثیت میں طلب

احکامات کی خلاف ورزی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئر مین ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئر مین کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزار سہیل لطیف نے آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام اسے گزشتہ 11سالوں سے واجبات ادا نہیں کر رہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موقف اختیار کیا کہ کمپوٹر آپریٹر سہیل لطیف کے سابق واجبات کی ادئیگی کے لئے کیس زیر غور ہے۔جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل کرنے کی بجائے عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا جائے رہا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی