قاتل کی عمر کے تعین کیلئے فریقین کو حتمی بحث کیلئے 29جون کو طلب کرلیا گیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمری کادعوی کرنے والے قاتل کی عمر کے تعین کیلئے فریقین کو حتمی بحث کیلئے 29جون کو طلب کرلیا۔ مسٹر جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مجرم احسان اللہ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی، اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ موترا سیالکوٹ پولیس نے چو بیس فروری 1993 کو مجرم احسان اللہ کے خلاف منظور حسین کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیا، ٹرائل کورٹ نے مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا ہے ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ وقوعہ کے وقت اپیل کنندہ کی عمر18برس سے کم تھی ،سزائے موت کا حکم کالعدم کیا جائے۔
قاتل کی عمر