قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، چودھری اشتیاق احمد

قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، چودھری اشتیاق احمد

لاہور (نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ (ن) لائزر فورم لاہور کے صدر چودھری اشتیاق احمدنے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ‘ آصف زرداری نے پاک فوج پر تنقید کر کے ان کا مورال کم کرنے کی کوشش کی ہے ‘ملک سیاسی ،معاشی سلامتی کے بحرانوں سے دو چار ہے‘الزام تراشی ‘ اشتعال انگیزیوں اور پارٹی پالیٹکس کے لیے قومی سلامتی داؤ پر نہ لگائی جائے۔ان خیا لا ت کا اظہا رانہو ں نے گذشتہ روزایوا ن عدل لا ئبریری میں مسلم لیگ (ن) لا ئر ز فورم ضلع لا ہور کے عہداروں سے خطا ب کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقعہ پرنا ئب صدر احسن نوید فاروقی ‘جوائنٹ سیکرٹری ینگ لائزر فورم ظہیرعباس ایڈ وکیٹ‘تحسین زہرہ ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی مو جو د تھے۔ چوہدری اشتیاق احمدنے کہا کہ ملک بحرانوں سے دو چار ہے لیکن قومی قیادت غلطیوں سے باز نہیں آرہی جس سے ملک دشمن قوتوں کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے میں آسانی ہو رہی ہے ۔جو جماعتیں پاکستان کے آئین کو مانتی ہیں انہیں یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کریں کیونکہ فوج کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے۔

اشتیاق احمد

مزید : علاقائی