عمران خان اور اسفندر یار سیاست سے نا بلد ہیں ،بیگم نسیم ولی خان

عمران خان اور اسفندر یار سیاست سے نا بلد ہیں ،بیگم نسیم ولی خان

اسلام آباد(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسفندر یار ولی کو سیاست ہی نہیں آتی انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہی ۔ بیگم نسیم ولی خان کا کہنا تھا میں باچا خان کی سیاست کی مرید ہوں میں نے اپنی سیاسی زندگی میں پیسہ نہیں بنایا مجھے دکھ ہے کہ باچا خان کی قوت دو حصوں میں بٹ گئی ہے میں چاہتی ہوں کہ اے این پی کے مابین تمام خلفشار دور کیا جائے جبکہ اسفندر یار ولی مجھے برا بھلا کہتے ہیں مجھے اپنی ماں نہیں مانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ولی خان مرحوم نے صوبے کا نام خیبر اور اباسین رکھنے کی تجویز مسترد کر دی تھی ولی خان صوبے کا نام صرف پختونخوا رکھنے پر بضد تھے جبکہ اسفندر یار ولی نے صوبے کا نام خیبرپختونخوا رکھ دیا انہوں نے کہا کہ اسفندر یار ولی نے ان جگہوں پر قدم نہیں رکھا جہاں سے سیاست سیکھنی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ اعظم ہوتی کرپٹ تھا اگر معلومات ہوتی تو ان کا ساتھ چھوڑ دیتی ۔ ان کا کہنا تھا کراچی کا 12 مئی کا واقعہ جس میں 120 پختون مارے گئے تھے اس پر اسفندر یار ولی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ڈیل کر دی میں بھی نائن زیرو پر امن کا پیغام لے گئی تھی ایم کیو ایم امن کا درس دے رہے تھے اس لئے میں بھی امن کی خاطر چلی گئی

بیگم نسیم ولی خان

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...