فٹ بال فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت،توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم

فٹ بال فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت،توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )عدالتی حکم کے باوجود فٹ بال فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت کرنے پر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پردفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے کیس مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کے پاس بھجوانے کی سفارش کر دی۔مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے پنجاب فٹبال فیڈریشن کی توہین عدالت درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے پنجاب سپورٹس بورڈ کو پنجاب فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت سے روک رکھا ہے۔، درخواست گزار فٹبال فیڈریشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس حوالے سے معاملہ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کے پاس زیر التواء ہے لہٰذا توہین عدالت کی درخواست کو متعلقہ بنچ کے روبرو لگانے کی سفارش کی جائے، جس پر عدالت نے درخواست مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کے روبرو سماعت کے لئے لگانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

اعتراض ختم

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...