ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دوبارہ نوٹس

ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور پریس کلب کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر کے سول ایوی ایشن حکام اپنی کرپشن کو چھپانا چاہتے ہیں۔ مسافروں سے بد سلوکی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں ۔عدالت نے وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

میڈیا کوریج

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...