سیکنڈری تعلیم سے محروم لڑکیوں کے لیے اقدامات ضروری ہیں، ملالہ سفزئی

سیکنڈری تعلیم سے محروم لڑکیوں کے لیے اقدامات ضروری ہیں، ملالہ سفزئی

واشنگٹن(اے این این)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیکنڈری تعلیم سے محروم لڑکیوں کے لیے اقدامات ضروری ہیں،ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ نئے ملینیم کے اہداف میں تعلیم پر مزید توجہ دیں۔ ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ روز یہاں ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات کی ہے ملاقات میں پائیدار ترقی کے اہداف کے منصوبوں پر بات چیت کی۔ واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران 17 برس کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ نئے ملینیم کے اہداف میں تعلیم پر مزید توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکنڈری تعلیم سے محروم لڑکیوں کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، ملالہ نے کہا کہ تمام لڑکیوں اور لڑکوں کی مدد کرنی ہے تاکہ انکی تمام صلاحیتیں کھل کر سامنے آسکیں، عالمی بینک اور اقوام متحدہ کو تمام بچوں کیلئے12 سال تک بہترین اور مفت تعلیم کو یقینی بنانا ہوگا۔

ملالہ سفزئی

مزید : علاقائی