سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خلاف کارروائی پر جاری حکم امتناعی میں 9 ستمبر تک توسیع

سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خلاف کارروائی پر جاری حکم امتناعی میں 9 ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کو سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خلاف کارروائی پر جاری حکم امتناعی میں 9 ستمبر تک توسیع کر دی۔ مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت شروع کی تو سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر ریاض کیانی نے الیکشن سے متعلق بیان دینے پر انکے خلاف سیشن عدالت میں استغاثہ دائر کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر نہیں کی جا سکتی لہٰذا درخواست گزار کے خلاف سیشن کورٹ میں جاری کارروائی کو روکنے کا حکم اور ریاض کیانی سے جواب طلب کیا جائے ۔

کارروائی توسیع

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...