جوڈیشل کمیشن بنانے سے روکنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

جوڈیشل کمیشن بنانے سے روکنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مستقبل میں سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے روکنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا مطالبہ ہائیکورٹ کے خلاف ہدایت طلب کرنے کے مترادف ہے،مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے ارشاد محی الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کسی عوامی اہمیت کے سانحہ سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے عدالتی کمیشن کا استعمال کرتی ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو دبانا بھی حکومتی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے ۔

سماعت قرار

مزید : علاقائی