اسلامی تعلیمات کو صدر کی اہلیت کیلئے لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد

اسلامی تعلیمات کو صدر کی اہلیت کیلئے لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے صدر کی اہلیت کے لئے اسلامی تعلیمات کو لازمی قرار دینے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزار سید ظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ صدر مملکت کی اہلیت کیلئے اسلامی تعلیمات کو لازمی قرار دیا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں ہے جبکہ صدر کی اہلیت اور انتخاب کے حوالے سے آئین میں واضح طریقہ کار دیا گیا ہے۔
اسلامی تعلیمات

مزید :

علاقائی -