ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس ، ایف آئی اے کو آصف زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر سے تفتیش کی اجازت نہ ملی

ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس ، ایف آئی اے کو آصف زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر ...

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم اور معروف ماڈل ایان علی کے حوالے سے آصف زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر سے تفتیش کرنے کے لیے ایف آئی حکام کو اجازت نہ مل سکی ۔ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو واضح ثبوت ملے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آصف علی زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر کرنل بابر کے ماڈل ایان علی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور کرنل بابر کی جانب سے ہی ایان علی کو مبینہ طور پرمنی لانڈرنگ کے حوالے سے ہدایات دی جاتیں تھی ۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ایف آئی اے حکام کووزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے کرنل بابر کو تفتیش میں شامل نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کرنل بابر سابق آرمی چیف اور صدر جنرل پرویز مشرف کے چیف سیکورٹی آفیسر تھے جس کے بعد آصف علی زرداری نے انہیں اپنے ساتھ منسلک کر لیا تھا اور کرنل بابر آصف علی زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...