اسلام آبادپولیس کی تربیت کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ
اسلام آباد ( آئی این پی ) وزارت داخلہ نے اسلام آبادپولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصدکیلئے چند روز میں وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس پاک فوج کے حکام سے باضابطہ رابطہ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے کاؤنٹر ٹریررزم ونگ کو مضبوط بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کے افسروں اور جوانوں کو پاک فوج سے تربیت دلوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار انسداد دہشتگردی کی جدید تربیت حاصل کرنے کے بعد فعال انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکیں ۔ اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ کے حکام کا عنقریب ایک اجلاس بلایا جارہا ہے جس میں پاک فوج سے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو تربیت دلوانے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی اور حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اسلام آبادپولیس