تین بڑی سیاسی جماعتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تمام ریکارڈ یکم جولائی تک طلب

تین بڑی سیاسی جماعتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تمام ریکارڈ یکم ...

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تین بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروائے جانے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے تینوں سیاسی جماعتوں میں کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تمام ریکارڈ یکم جولائی کو طلب کر لیا ، مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کے روبرو تحریک انصاف کے گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے نمائندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست میں فریق بنائی گئی تینوں سیاسی پارٹیوں نے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے بعد مطلوبہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں داخل کروا دیا ہے، درخواست گزار وکیل نے سرٹیفکیٹ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سرٹیفکیٹ کے ساتھ جماعتی انتخابات کی تفصیلات ریکارڈ پر لانا قانونی تقاضا ہے اور انتخابی ریکارڈ کے بغیر سرٹیفکیٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

قانونی حیثیت

مزید : علاقائی