چیچہ وطنی اوکاڑہ مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد ہلاک 21 شدید زخمی

چیچہ وطنی اوکاڑہ مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد ہلاک 21 شدید زخمی

 چیچہ وطنی ،اوکاڑہ چھاؤنی(نامہ نگار)تین مختلف ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد ہلاک جبکہ 6 خواتین سمیت 21 ا شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ گیمبر پاکپتن روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والے رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عمران موقع پر ہلاک جبکہ رکشہ ڈرائیور داؤد شدید زخمی ہو گیا ۔دوسرے حادثہ میں نورشاہ روڈ پر سائیکل سوار علی رضا کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاادھر چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر بس نمبر392/BSB سامنے سے آنے والی بس نمبر9925LPT سے راوی پل کے قریب ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چھ خواتین خالدہ بی بی، مہوش بی بی ، نسرین اختر،نازیہ بی بی ،سونیا بی بی ، بشیراں بی بی سمیت محمد رشید، بشیر احمد، شبیر احمد،محمد اکرم، محمد رفیق، بلال احمد، ذکی الرحمن، محمد شاہد وغیرہ 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے محمد رشید ڈرائیور، سہیل ثاقب، بشیر احمد اور لیاقت کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا۔

ٹریفک حادثات

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...