ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے

لا ہور (کرا ئم سیل )صوبائی دارلحکومت میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈ نواں کوٹ کے علاقہ میں اتوار کے روز بس کی زد میں آکر زخمی ہونے والا چالیس سالہ نامعلوم شخص گذشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ،پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی ہے۔ شادمان کے علاقہ میں تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں چار افراد زرینہ ،مشتاق، اسلام خان وغیرہ زخمی ہوگئے ۔

مزید : علاقائی