کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف مقامات پر کرنٹ لگنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،پولیس نے دونوں افراد کی نعشوں کو ضروری کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا جنہیں بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں باغبانپورہ کے علاقے کی رہائشی 28سالہ لبنیٰ بارش کے وقت گھر میں کھڑا ہونے والا پانی نکال رہی تھی کہ لٹکتی تاروں سے پانی میں کرنٹ آ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔دوسرے واقعہ میں مناواں کے علاقے کا رہائشی 18سالہ عمر بارش کے دوران گھر میں آنے والی بجلی کی مین سپلائی لائن سے چھو جانے کی وجہ سے موقع پردم توڑگیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو قبضے میں لے لیا جنہیں بعد ازاں ورثا کی جانب سے درخواست پر قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ان کے حوالے کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -