جوہر ٹاؤن ، باسی کھانا کھانے سے 12مزدور وں کی حالت غیر ہو گئی

جوہر ٹاؤن ، باسی کھانا کھانے سے 12مزدور وں کی حالت غیر ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سیل ) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں باسی کھانا کھانے سے 12مزدور وں کی حالت غیر ہو گئی ،متاثرہ مزدوروں کو ریسکیو 1122کے ذریعے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر نے والے 12مزدوروں نے قریب واقع ایک ہوٹل سے کھانا منگوایا جو باسی اور مضر صحت تھا، کھانا کھانے کی وجہ سے تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی جس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122کو دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کر تمام متاثرین کو جناح ہسپتال میں منتقل کیا جہاں انکا علاج جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -