ہنجروال،کھلونے فروخت کرنے والا 50سالہ شخص گرمی سے جاں بحق ہو گیا

ہنجروال،کھلونے فروخت کرنے والا 50سالہ شخص گرمی سے جاں بحق ہو گیا

لاہور(کرائم سیل) ہنجروال کے علاقے میں فٹ پاتھ پربچوں کے کھلونے فروخت کرنے والا 50سالہ شخص گرمی کی باعث بے ہوش ہونے کے بعد جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کا 50سالہ بشیرمسیح ہنجروال میں کھلونے فروخت کررہا تھا کہ گزشتہ روز گرمی کے باعث اچانک بے ہوش ہو گیا، اسے فوری طبی امدادکے لئے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کاروائی کے بعدورثا کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...