آتشزدگی کے مختلف واقعات، شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل گیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات، شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق منصورہ کے علاقہ میں لیاقت کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ لگنے سے دکان کا سامان جل گیا جبکہ لیاقت آباد کے علاقہ میں منور کے گھر میں آگ لگنے سے گھر کے دوکمروں کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...