راوی روڈ ، 5سالہ بچہ پانی میں کر نٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

راوی روڈ ، 5سالہ بچہ پانی میں کر نٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل) راوی روڈ کے علاقہ میں 5سالہ بچہ کر نٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق راوی روڈکے علاقہ میں شیخوپورہ کا رہائشی5سالہ عمار چھٹیاں گزارنے کے لئے اپنے ماموں شہزاد کے گھر آیا ہوا تھا،وہ بارش میں کھیلتے ہو ئے گھر کے باہر کھڑے پانی میں چلا گیا جہاں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش لے کر ورثاشیخوپورہ چلے گئے ۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ اس سے قبل بھی کئی لو گوں کو کھمبے سے کر نٹ لگا ہے اور وپڈا کی غفلت کی وجہ سے اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -