بادامی باغ:جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو ہلاک کر دیا، ملزم فرار

بادامی باغ:جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو ہلاک کر ...

لا ہور (کرا ئم سیل ) با دامی با غ کے علا قہ میں جا ئیدا د کے تنا زع پر بڑے بھا ئی نے چھو ٹے بھا ئی کو فا ئر نگ کر کے مو ت کے کھا ٹ اتا ر د یا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ اہل محلہ کاکہنا ہے کہ چھو ٹے بھا ئی کی جانب سے تھا نے میں بڑے بھا ئی کی د ھمکیو ں کے خلا ف در خواست بھی دی گئی تھی لیکن عد م کا رروا ئی پر ملزم نے قتل کیا ، پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ تفصیل کے مطا بق داتا نگر کا رہا ئشی 25سا لہ عبد الر شید مقامی علاقہ میں کا م کر تا تھا ۔اہل محلہ کے مطا بق عبدالر شیدنے اپنے بھا ئی ایو ب سے آبا ئی جا ئیدا د میں اپنے حصہ کا تقاضہ کیا تھا جس پر ایوب نے اسے قتل کر نے کی د ھمکیا ں بھی دی تھیں جس کی در خواست عبد الر شیدنے تھا نہ با دامی با غ کے ایس ایچ او کو دی تھی ، ملزم کو اس در خواست کا ر نج تھا ،گزشتہ روز دونو ں بھا ئیو ں میں جا ئیدا د کے تنا زع پردو با ر ہ تلخ کلا می ہو گئی جس پر ایو ب نے طیش میں آ کر عبد الرشید کو فا ئرنگ کر کے زخمی کردیا اورموقع سے فرا ر ہو گیا ، اہل محلہ نے عبد الرشیدکو زخمی حا لت میں میو ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کردی پو لیس نے نعش مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا، را ت گئے تک پو لیس ملزم کو گرفتا ر نہ کر سکی اور نہ ہی مقد مہ در ج کر سکی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...