جنوبی چھاؤنی، محنت کش کے مکان پر بینک سے قرضہ لیکر سسرال والے غائب، بینک کا مکان خالی کرنیکا نوٹس

جنوبی چھاؤنی، محنت کش کے مکان پر بینک سے قرضہ لیکر سسرال والے غائب، بینک کا ...

لاہور(کر ائم سیل)جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں سسرال والوں نے محنت کش کے مکان پر بینک سے قرضہ لے لیا، رقم کی عدم ادائیگی پربینک نے مکان خالی کر نے کانوٹس بھجوا دیا۔متاثرہ شخض خاندان کے ہمراہ انصاف کے حصول کے لئے پریس کلب پہنچ گیا۔تفصیلا ت کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی کے رہائشی اشرف نے بتایاکہ اس کے سالے کے بیٹوں کاشف بٹ اور آصف بٹ نے بینک سے 30لاکھ قرضہ لیا تھا اورمیرے مکان کے کا غذات بطور ضمانت بینک میں رکھوائے تھے ۔ بعد ازاں انہوں نے قرضہ واپس نہ کیا اور غائب ہو گئے جن کے خلاف میں نے کئی اعلیٰ افسران کو درخواستیں دیں لیکن انصاف نہ مل سکا، اب مجھے بینک کی طرف سے مکان خالی کر نے کے نو ٹس بھی مل رہے ہیں ، اعلی ٰحکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی