سندھ بھر میں عام تعطیل کااعلان ، بارش کا امکان ، وزیراعلیٰ سندھ کی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل

سندھ بھر میں عام تعطیل کااعلان ، بارش کا امکان ، وزیراعلیٰ سندھ کی لوگوں سے ...
سندھ بھر میں عام تعطیل کااعلان ، بارش کا امکان ، وزیراعلیٰ سندھ کی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ سٹروک سے ہونیوالی ہلاکتوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیاتاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک ، ہسپتال اور واٹر بورڈ پر نہیں ہوگا، دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون کی پہلی بارش کا امکان ظاہردیاجبکہ ہلاکتوں کی تعداد 757تک جاپہنچی۔

صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور دھوپ میں نہ نکلیں جبکہ صوبائی وزیربلدیات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ اور اراکین اسمبلی آج کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دیں گے ۔

سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کہاہے کہ سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں معمول کے مطابق کام ہوگا، مقدمات کی آج سماعت ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں نے آج ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام تک ٹھنڈی ہوائیں چلناشروع ہوجائیں گی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ، ہوامیں نمی کا تناسب 55فیصد ریکارڈ کیاگیاجبکہ 24گھنٹوں کے دوران پہلی مون سون بارش متوقع ہے ۔

مزید : قومی /Headlines

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...