صوبوں کے تحفظات دور کر کے کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جائے‘الطاف حسین

صوبوں کے تحفظات دور کر کے کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جائے‘الطاف حسین
صوبوں کے تحفظات دور کر کے کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جائے‘الطاف حسین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے پانی بحران کے پیش نظر کالا باغ ڈیم پر سندھ کے عوام کے تحفظات دور کئے جائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکالا باغ ڈیم پر تحفظات دور کرنے کیلئے چاروں صوبوں کے ماہرین کا کا اجلاس بلایا جائے تاکہ کالا باغ ڈیم پر سندھ کے عوام کے تحفظات دور کئے جا سکے اور ملک میں پانی و بجلی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے ۔انہوں نے حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیر ترقیاتی اخراجات میں حتی الامکان کمی کریںاور پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ملک بھر میں چھوٹے ڈیمز تعمیر کئے جائیں۔انہوں نے کہابجلی کے بحران‘گیس کی کمی اور پانی کی عدم دستیابی نے ملک میں قیامت برپا کر رکھی ہے اور کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد موت کا شکا ر ہو چکے ہیں اس موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرانا افسوس ناک ہے۔قائد ایم کیو ایم نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا فرض ہے عوام کو پانی و بجلی فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہاملک مین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کہیں نظر نہیں آتی۔میتیں رکھنے کیلئے سرد خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے

مزید : قومی