عدالتی بیلف نے زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 36 افراد کو بازیاب کرا لیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت کے حکم پر بیلف نے زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 36 افراد کو بازیاب کرا لیا۔ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو زمیندار نے چھوٹے چھوٹے قرضوں کی عدم ادائیگی پر قید کر رکھا تھا۔عدالت نے زمیندار کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔