65 سے زائد سزائے موت کے قیدیوں کی معافی کی اپیلیں مسترد‘عید کے بعد پھانسی دی جائیگی

65 سے زائد سزائے موت کے قیدیوں کی معافی کی اپیلیں مسترد‘عید کے بعد پھانسی دی ...
65 سے زائد سزائے موت کے قیدیوں کی معافی کی اپیلیں مسترد‘عید کے بعد پھانسی دی جائیگی

  

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا سمیت پنجاب کی مختلف جیلوں میں 65 سے زائد سزائے موت کے قیدیوں کی معافی کی اپیلیں صدر مملکت نے مسترد کردی ہیں ان مجرموں کو عید کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا سرگودھا سمیت ملک بھر کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے ان مجرمان کی سزائیں ہائیکورٹ ‘ سپریم کورٹ سے مسترد ہوچکی ہیں ان کی اپیلیں صدر پاکستان کے پاس تھیں جنہوں نے گزشتہ روز انہیں مسترد کردیا انہیں عید کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا ان قیدیوں میں تنزین بی بی بھی شامل ہے اس سے قبل 8 خواتین کو 1985 میں جہلم کی جیل میں پھانسی دی گئی تھی یہ سزائے موت پانے والی نویں خاتون ہوگی۔

مزید : سرگودھا