گرمی سے مرنیوالوں کیلئے بلامعاوضہ قبر کی فراہمی کیلئے ٹرسٹ متحرک

گرمی سے مرنیوالوں کیلئے بلامعاوضہ قبر کی فراہمی کیلئے ٹرسٹ متحرک
گرمی سے مرنیوالوں کیلئے بلامعاوضہ قبر کی فراہمی کیلئے ٹرسٹ متحرک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کی شدت سے جان کی بازی ہارنے والے نادار شہریوں کو مفت قبر کی سہولت دینے کے لیے خواجہ غریب نواز ویلفیئرٹرسٹ اور احساس ٹرسٹ متحرک ہوگئے ہیں ۔ اپنے اعلامیہ میں خواجہ غریب نواز ویلفیئرٹرسٹ نے کہاہے کہ کرا چی میں سینکڑوں ہلاکتوں کی وجہ سے پچاس ہزار روپے تک فی قبر کی قیمت وصولی کی اطلاعات ہیں جو کہ غریب شہریوں کے لیے اداکرنا جان جوکھوں کا کام ہے ، اس ضمن میں بلامعاوضہ قبر کے حصول کے لیے حق دار شہری 02134131792پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

مزید : کراچی