کراچی میں گرمی کے بعد آگ، پانی کی قلت کی وجہ سے فائربریگیڈ کومشکلات کاسامنا

کراچی میں گرمی کے بعد آگ، پانی کی قلت کی وجہ سے فائربریگیڈ کومشکلات کاسامنا
کراچی میں گرمی کے بعد آگ، پانی کی قلت کی وجہ سے فائربریگیڈ کومشکلات کاسامنا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شیرشاہ کے علاقے میں جوتوں کے گودام میںلگنے والی آگ پانی کی قلت کی وجہ سے شدت اختیار کرگئی اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ پر قابونہیں پایاجاسکا اور لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائرآفیسر قسیم احمد نے بتایاکہ آٹھ فائرٹینڈرز اورتین باﺅزر امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، شہر بھر سے فائرٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں تاہم پانی کی قلت کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ، آگ کو تیسرے درجے کی آگ قراردیاگیا۔

مزید : کراچی