وزیراعظم میاں نواز شریف سے ڈی جی ایس پی ڈی کی ملاقات‘اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم میاں نواز شریف سے ڈی جی ایس پی ڈی کی ملاقات‘اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم میاں نواز شریف سے ڈی جی ایس پی ڈی کی ملاقات‘اہم امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف سے ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ایٹمی تنصیبات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے ملک کے ایٹمی پروگرام اور سیفٹی میکنزم کو بھی سراہااور امید ظاہر کی کہ آپ کی کمان میں ڈویژن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے اہم ذمہ داریاں سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

قومی -