ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ، غفلت ثابت ہونے پر 40 پولیس اہلکار برطرف

ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ، غفلت ثابت ہونے پر 40 پولیس اہلکار برطرف
ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ، غفلت ثابت ہونے پر 40 پولیس اہلکار برطرف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسماعیل خان (آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے میں غفلت ثابت ہونے پر 40 پولیس اہلکار برطرف کردیئے گئے،2 سال پہلے دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کرکے200 سے زائد قیدیوں کو چھڑالیا تھا۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق برطرف اہل کاروں میں ایک اے ایس آئی جبکہ دیگر کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ برطرف اہل کاروں کو محکمانہ اور سروسز ٹریبونل میں اپیل کا حق حاصل ہے۔ برطرف اہل کارمقامی ہیں اور ان کی سینٹرل جیل پرتعیناتی تھی۔ ان اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی ذمہ داری مقامی ڈی پی او کے سپرد کی گئی تھی۔ واضح رہے 28 جولائی 2013 ءکو سینٹرل جیل پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے ساتھیوں کو چھڑالیا تھا۔ حملے میں 5پولیس اہلکار، 4 قیدی اور 2 نجی سیکورٹی گارڈ مارے گئے تھے جبکہ 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان