وزیرپانی وبجلی کے بیان پراپوزیشن لیڈر برہم ،بنئے کی لال کتاب چھوڑیں ، دھمکیاں مت دیں ، بجلی کا وعدہ پورا کریں : خورشید شاہ

وزیرپانی وبجلی کے بیان پراپوزیشن لیڈر برہم ،بنئے کی لال کتاب چھوڑیں ، ...
وزیرپانی وبجلی کے بیان پراپوزیشن لیڈر برہم ،بنئے کی لال کتاب چھوڑیں ، دھمکیاں مت دیں ، بجلی کا وعدہ پورا کریں : خورشید شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے کہاہے کہ گرمی میں ہلاکتوں کا رونا روتے ہیں لیکن وزیرپانی وبجلی بنیئے کی طرح لال کتاب لے کر آگئے ، لاشوں کو نہلانے کے لیے کراچی میں پانی نہیں مل رہا،خداکا واسطہ ہے ، لال کتاب بند کریں ، کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرلیں تو بھی حمایت کرتیں گے ، مینار پاکستان پر پنکھے ہلانے والے کہاں گئے ؟ سچ بولیں اور دھمکیاں نہ دیں ، آپ سندھ کی بجلی بند کریں ، سندھ ستر فیصد گیس پیداکر رہاہے ، خیبرپختونخواہ حکومت کو 130ارب روپے نہیں ملتاجبکہ خیبرپختونخواہ کی ایک روپے سے پیداہونیوالی بجلی کی یونٹ آپ 17روپے کی بیچ رہے ہیں ، ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتاہوں کہ سچ بولیں اور عملی اقدامات کریں ، وفاق کی ٹانگیں مت توڑیں ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہناتھاکہ حکومت ہر بات پر کہتی ہے کہ سندھ حکومت ذمہ دارہے ، بتائیں کہ یہ کے الیکٹرک کامسئلہ ہے یاحکومت کا ، ملک میں 1,213افراد گرمی سے جاں بحق ہوگئے ، آج حساب کتاب کی بات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے متراد ف ہے ، بجلی کی قیمتیں بھی بڑھادیں جبکہ گیس سستی ہوگئی، وہ مینار پاکستان پر پنکھے ہلانے والے کہاں ہیں ، بل ادانہ کرنے والوں کو گرفتار کریں ، ہم حمایت کریں گے ، ہم مزار قائد پر بیٹھ جائیں تو کیا بجلی ملے گی ؟ سیاست کرتے ہیں اور اعلانات کہاں ہیں کہ ایک بٹن آن ہوگااور ملک میں بجلی آجائے گی ،ملک میں لال بتی اور بنیاکی دکان کا حساب کتاب بند کریں ، اموات کی بات کریں ، سچ بولیں اور دھمکیاں مت دیں ،پنجاب میں کتنی چوری ہوتی ہے ، کسی کو دکھائی نہیں دیتا، آپ سندھ کی بجلی بند کریں ، ہم خود اپنی چلائیں گے ، پاکستان کو تقسیم کرنا ہے تو پھر مرضی ، کے پی کے اپنی بجلی وفاق کو دیتاہے ، یہ ملک ہمارا ہے ، مل کر چلانا ہے ۔

سید خورشید شاہ نے کہاکہ عابد شیرعلی بچہ ہے اور جوبھی بول دے ، کبھی برانہیں مناتے لیکن اگر خواجہ آصف جیسے سمجھدار لوگ ایسی بات کریں تو پھر مایوسی ہوتی ہے، بل ادانہ کرنے والوں کی گرفتاری کی حمایت کرتے ہیں ، جمہوریت کے لیے محبت کا تعلق جوڑاہے ، چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ، ہاتھ باندھ کر کہتاہوں کہ کوئی غلطی ہے تو قوم کو سہارادیں ، ہم بجلی دیں گے ، کوتاہیاں ختم کریں ، یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے ، آج کے دن حساب کتاب چھوڑدیں اور حقیقت بتاتے ہوئے بجلی دینے کا وعدہ پوراکریں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...