روزہ خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے: امریکی ماہرین
نیو یارک (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق روزہ نہ صرف خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ عمر میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔
یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ روزہ رکھنے سے کئی چھوٹے بڑے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر ایک ماہ میں پانچ مرتبہ جسم کو دی جانے والی کیلوریز کی مقدار نصب کر دی جائے تو کینسر، ذیابیطس اور امراض قلب کے خطرے میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔