نوازشریف کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے نائن ایم ایم پستول کا تحفہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے نائن ایم ایم کا ایک جدید پستول تحفے میں دیا ہے۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ میں اعزاز سید نے لکھا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو نائن ایم ایم کے پستول کا تحفہ ان کے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے 23 دورہ کے موقع پر دیا گیا۔ اس وقع پر وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موقع پر موجود تھے۔ اخبار کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے پستول کے تحفے کو قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کو لائسنس کی درخواست دی جس پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس پر پابندی وزیراعظم نواز شریف کے لئے نرم کرنے کی منظوری دی۔ بعدازاں وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعظم نواز شرفی کو نائن ایم ایم پستول کا لائسنس جاریرک دیا گیا۔ وزیراعظم کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔