بھارتی حکام نے پاکستانی ماہی گیر کورہاکردیا لیکن بے قصور بیٹے کو روک لیا،باپ کی دہائیاں

بھارتی حکام نے پاکستانی ماہی گیر کورہاکردیا لیکن بے قصور بیٹے کو روک لیا،باپ ...
بھارتی حکام نے پاکستانی ماہی گیر کورہاکردیا لیکن بے قصور بیٹے کو روک لیا،باپ کی دہائیاں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے رہائی پانیوالا ماہی گیر محمد جمن وطن واپس پہنچ گیا تاہم پاکستانی حکام کی طرف سے آٹھ سالہ غلام حسین کے پاکستانی ہونے سے متعلق کاغذات تیار نہ ہونے پر بھارتی حکام نے اُسے روک لیاجبکہ باپ کی فریاد بھی کسی نے نہ سنی ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے محمد جمن نے بتایاکہ 18ماہ قبل وہ اپنے بیٹے کیساتھ مچھلیاں پکڑنے نکلا لیکن بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہتھے چڑھ گئے ، اُسے رہائی مل گئی لیکن اس کا 8سالہ بیٹاغلام حسین بھارت میں ہی رہ گیا، بیٹے کو ساتھ لانے کے لیے بہت فریاد کی لیکن کسی نے نہ سنی ۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار نے غلام حسین کے بھارت میں رہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ معاملے سے آگاہ ہیں ، کوشش کررہے ہیں کہ بچے کی جلد واپسی ممکن ہو، پاکستان میں حکومت سے رابطہ کیاہے جلد مسئلہ حل ہوجائے گا۔

مزید : لاہور