اقوام متحدہ میں چال ناکام ، مودی پریشان ، بے بسی کے عالم میں پاکستان کے خلاف چین کے ترلے کرنے لگے

اقوام متحدہ میں چال ناکام ، مودی پریشان ، بے بسی کے عالم میں پاکستان کے خلاف ...

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی طرف سے پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ میں بھارتی قرارداد ویٹو کیے جانے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرامودی اس قدر مایوس ہو گئے ہیں کہ اب وہ خود چینی قیادت کے ترلے منتیں کرنے لگے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ذاتی طور پر چینی قیادت کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایااورانہیں باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ میں داخل کی گئی تحریک بھارتی عوام کے دل کی آواز تھی جو اب تک ممبئی حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کو نہیں بھولے ہیں اور چین کے تحریک کو ویٹو کرنے سے بھارتی عوام کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

دوسری طرف بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف تحریک کو ویٹو کرنے کا معاملہ چین کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی نے بیجنگ کو بتایا ہے کہ بھارت میں ذکی الرحمن لکھوی کے متعلق کیسے سخت جذبات پائے جاتے ہیں جو اب پاکستان میں آزاد گھوم رہا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹرمائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر بھارت نے ڈیڑھ ماہ قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف ایک تحریک جمع کروائی تھی جس میں اس اقدام پر پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن گزشتہ روز چین نے بھارت کی اس قرارداد کو ویٹو کرکے ردی کی ٹوکری کی زینت بنا دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...