الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 365 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 365 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 365 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 365 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر بدانتظامی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس پر الیکشن کمیشن نے 15اضلاع کے 365 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دےدیا ۔یاد رہے الیکشن کمیشن کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران نے ری پولنگ کی سفارش کی تھی اورتمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بدانتظامی کا ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت کو ٹھہرایا تھا اور صوبائی حکومت سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...