کراچی میں مردے نہلانے کیلئے پانی نہیں ، کچھ شرم ہوتی ہے ، اعدادوشمار کا گورکھ دھندابند کرو: رشید گوڈیل

کراچی میں مردے نہلانے کیلئے پانی نہیں ، کچھ شرم ہوتی ہے ، اعدادوشمار کا گورکھ ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنماءرشید گوڈیل نے کہاہے کہ کراچی میں مردے نہلانے کے لیے پانی نہیں ، 35000روپے میں قبرملتی ہے ، کراچی والوں سے حکمرانوں کی ساری عیاشیاں ہوتی ہیں ، کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیاہوتی ہے ، اعدادوشمار کا گورکھ دھندا بند کرو، آپ کے پاس کچھ بھی نہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رشید گوڈیل کاکہناتھاکہ کراچی میں ساڑھے سات سولوگ مرگئے ،ہمیشہ غریب کا بچہ مرتاہے ، امیر کا نہیں ، کل رویاہوں ، ایک غریب خاندان کے پاس اپنے پیارے کو دفنانے کے لیے قبر کے پیسے نہیں تھے ، کراچی کو اس کا حق دیں تو ہڑتال نہیں ہوگی،کراچی کے ریونیوسے ہی پاکستان چلتاہے ، کراچی میں لوگ مررہے ہیں اور وزیر قصیدے پڑرہے ہیں ، کراچی میں صرف 710 ایمبولینس ہیں ۔

اُنہوں نے کہاکہ وزیر کیا آپ ثابت کرناچاہتے ہیں کہ سندھ اور کے پی کے چور ہیں ، تقاریر میں کوئی دھمکی نہ دی جائے ، کراچی کماکر پاکستان کو کھلاتاہے ، 19جون 1992ءکو بھی ہماری لوڈشیڈنگ کی گئی ، پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...