کراچی میں ہلاکتیں گرمی سے ہوئیں‘پرویزخٹک کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے‘مشاہد اللہ

کراچی میں ہلاکتیں گرمی سے ہوئیں‘پرویزخٹک کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ...
کراچی میں ہلاکتیں گرمی سے ہوئیں‘پرویزخٹک کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے‘مشاہد اللہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو عوام نے پیسکو کے دفتر کو آگ لگانے کا مینڈیٹ نہیں دیا ¾ دہشتگردوں کےخلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے ¾ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ¾ کراچی الیکٹرک کو نجی شعبہ کو دینے کا فیصلہ ماضی کی حکومتوں میں کیا گیا جو غلط ہے ۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں غیر معمولی حالات کے پیش نظر دہشتگردی کی روک تھام کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ درست ہے، آج کراچی میں کوئی اغواءبرائے تاوان نہیں ہو رہا، ٹارگٹ کلنگ بھی کم ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کراچی آپریشن کا فیصلہ سیاسی جماعتوںکے مطالبے پر ہی کیا گیا۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت صوبہ میں توانائی کیلئے ایک منصوبے پر کام نہیں کر سکی، وہ صوبہ کے ڈانسر وزیراعلیٰ ہیں۔ انہوں نے کراچی میں گرمی، حبس کی وجہ سے ہلاکتوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کراچی میں غیر متوقع گرمی پڑی، جون جولائی میں 30 سینٹی گریڈ ہوتا تھا اس سال گرمی 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے کیا اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

مزید : قومی