شدید گرمی کی وجہ سے روزہ چھوڑنے میں ممانعت نہیں: مفتی نعیم

شدید گرمی کی وجہ سے روزہ چھوڑنے میں ممانعت نہیں: مفتی نعیم
شدید گرمی کی وجہ سے روزہ چھوڑنے میں ممانعت نہیں: مفتی نعیم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی سکالر مفتی نعیم نے کہاہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث مسلمانوں کے روزہ چھوڑنے پر کوئی ممانعت نہیں ۔

جامعہ بنوریہ کے مہتمم اورسکالرمفتی نعیم نے کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے باعث ہلاکتوں کے بعد ایک انتہائی اہم فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں روزہ نہ رکھا جائے، معمر افراد، مریض اور بچے ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق روزے رکھ سکتے ہیں لیکن اگر ڈاکٹرز ہدایت دیں تو روزہ چھوڑنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو روزے کا کفارہ ادا نہ کر سکتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ بعد میں قضاءکر لیں ۔

دوسری طرف کراچی میں بعض اموات روزے کی حالت میں ہونے کی اطلاع پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ جان کو خطرہ لاحق ہوتو روزہ توڑ دینا چاہیے ، اللہ تعالیٰ انسانوں کے لیے آسانی چاہتاہے ، دشواری نہیں ، عطاکردہ رحمت پر عمل کرناچاہیے تاہم توڑے گئے روزے کی قضاء لازم ہے ۔ 

مزید : کراچی