مخالف فیصلہ آنے پر وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کو تالا لگا دیا‘چیف جسٹس منظور ملک نے کھلوا دیا

مخالف فیصلہ آنے پر وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کو تالا لگا دیا‘چیف جسٹس ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ کی عدالت کو تالا لگا دیا ۔ذرائع کے مطابق عدالت میں فراڈ کیس کی سماعت جاری تھی اوراس مقدمے میں وکیل خود مدعی تھا۔ ایڈیشنل جج کے ضمانت خارج کرنے پر وکلا نے عدالت کو تالا لگا دیا ۔چیف جسٹس لاہور ملک منظور ملک واقعہ ملتے ہی ایڈیشنل سیشن کی عدالت پہنچ گئے اور خود تالا کھلوایا۔اس موقع پر چیف جسٹس منظور ملک نے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر وکلا کا رویہ ایسا ہی رہا تو ضلعی عدالتوں کو دوسرے اضلاع کو منتقل کرنے پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو تالے لگانا قابل برداشت نہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس منظور ملک نے عدالت میں کھڑے ہو کر مقدمات کی کارروائی آگے بڑھائی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...