خیراتی پیسے کا غلط استعمال‘آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں کریک ڈاﺅن کا حکم

خیراتی پیسے کا غلط استعمال‘آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں کریک ڈاﺅن کا حکم

لاہور ( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبے بھر میں غیر قانونی چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق ایک رپورٹ جاری ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چندہ اکٹھا کر کے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے جس پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبے بھر میں غیر قانونی چندہ اکٹھا کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے کہا فوری طور پر پنجاب بھر میں کارروائی عمل میں لائی جائے ، شاپنگ سنٹرز ، میڈیکل سٹورز ، دکانوں سمیت دیگر مقامات سے چندہ بکس ہٹائے جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا لاکھوں روپے چندہ اکٹھا ہوتا ہے جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے اور عوام کو بھی نہیں پتہ ان کا چندہ کس مقصد کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے جس پر کریک ڈاﺅن کا حکم دیا گیا ہے ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...