امریکی این جی او سیو دی چلڈرن کا کنٹری دفتر کھول دیا گیا

امریکی این جی او سیو دی چلڈرن کا کنٹری دفتر کھول دیا گیا
امریکی این جی او سیو دی چلڈرن کا کنٹری دفتر کھول دیا گیا

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) امریکی این جی او ” سیو دی چلڈرن “ کے اسلام آباد میں کنٹری دفتر کو کھول دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی این جی سیو دی چلڈرن کو پاکستان مخالف سرگرمیوں پر 11 جون کو ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کی طرف سے تحریری حکم پر بند کردیا تھا اور اسلام آباد میں واقعہ دفتر کو سیل کردیا گیا تھا جسے کھول دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو کوئی بھی تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے ، صرف زبانی احکامات پر ہی کھولا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر ملکی این جی او کا دفتر 6 ماہ کام کرنے کی اجازت پر کھولا گیا ہے ۔ دوسری طرف وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق سیو دی چلڈرن کے پاکستان میں 73 میں سے 13 دفاتر کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، ساتھ ہی ساتھ یہ احکامات بھی دیئے گئے ہیں کہ این جی او فاٹا سمیت دیگر حساس علاقوں میں کام نہیں کرسکے گی ۔

مزید : اسلام آباد