سینئر صحافی افتخار احمد دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ ہوگئے

سینئر صحافی افتخار احمد دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ ہوگئے
سینئر صحافی افتخار احمد دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ ہوگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جیو کے بعد بول کو خیرباد کہنے والے سینئر صحافی افتخار احمد بھی دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ ہوگئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان دنیا نیوز کے کردیاہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق ناظرین جلد ہی افتخار احمدکو سکرین پر نئے انداز میں دیکھ سکیں گے جبکہ تحریروں سے بھی مستفید ہوں گے ۔ افتخار احمد کو پروگرام ’جوابدہ ‘ نے شہرت کی بلندیوں کو پہنچایاتھا اور آمریت کے خلاف آواز اٹھانے پر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرناپڑیں ۔

روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی نے کہاکہ افتخار احمد کے نام سے زمانہ واقف ہے ، میدان صحافت میں اپنا نقش جمایا، اپنے انٹرویو ز میں وہ اپنا مقام رکھتے ہیں اور بالخصوص الیکشن کوریج کے سلسلے میں وہ مکمل اخبار نویس ہیں اوراُن پر فخر کرسکتے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ امید ہے کہ دنیا نیوز سے وابستگی افتخار احمد اور گروپ کے لیے مبارک ثابت ہوگی ، بہت سی توقعات رکھتے ہیں ، امید ہے کہ شمولیت سے نیا جہان آباد ہوگا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...