یاسرشاہ اور ذوالفقار بابر سرپرائز ثابت ہوئے ، کھلاڑی پراعتماد ہیں : مصباح الحق

یاسرشاہ اور ذوالفقار بابر سرپرائز ثابت ہوئے ، کھلاڑی پراعتماد ہیں : مصباح ...
یاسرشاہ اور ذوالفقار بابر سرپرائز ثابت ہوئے ، کھلاڑی پراعتماد ہیں : مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ یاسرشاہ اور ذوالفقار بابر سری لنکا کیلئے سرپرائز ثابت ہوئے ،گال ٹیسٹ کی کامیابی بھلا کر کولمبوٹیسٹ کے لیے میدان میں اترنا ہوگا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کاکہناتھاکہ گال ٹیسٹ جیتنے کے لیے تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں ،کھلاڑیوں کے مثبت اعتماد کی وجہ سے سیریز میں ٹیم کو فائدہ ہوگا،وکٹ سپنرز کے ساتھ ساتھ فاسٹ باﺅلر ز کے لیے بھی مدد گار دکھائی دے رہی ہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ یونس خان پاکستان بیٹنگ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں ،100 میچ کھیلنا ایک بہت بڑاکارنامہ ہے  ، محمد حفیظ کی باﺅلنگ پر دوبارہ سوالات اٹھنا مایوس کن ہیں ۔

مزید :

کھیل -