سندھ حکومت کایوٹرن‘پروفیسر وحید الرحمان کے لواحقین کیلئے امداد میں کمی

سندھ حکومت کایوٹرن‘پروفیسر وحید الرحمان کے لواحقین کیلئے امداد میں کمی
سندھ حکومت کایوٹرن‘پروفیسر وحید الرحمان کے لواحقین کیلئے امداد میں کمی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے پروفیسر وحیدالرحمان کے لواحقین کیلئے امداد میں کمی کر دی۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے جامعہ کراچی کے پروفیسر کی ہلاکت پر لواحقین کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا تھا لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود لواحقین کو امدادی رقم جاری نہیں ہو سکی الٹا اس میں کمی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے جامعہ کراچی کو خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ مقتول کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے دیئے جائینگے۔

مزید : کراچی