ایئرپورٹ کے باہر مسافرلوٹنے والا’پردیسی‘ گینگ گرفتار

ایئرپورٹ کے باہر مسافرلوٹنے والا’پردیسی‘ گینگ گرفتار
ایئرپورٹ کے باہر مسافرلوٹنے والا’پردیسی‘ گینگ گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو لوٹنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی اوامین وینس نے بتایاکہ یہ گینگ پولیس کی وردی میں ملبوس ہوکر ایئرپورٹ سے آنیوالے مسافر وں کو روکتاتھا اور پھر لوٹ مار کرتا۔پکڑے گئے ملزمان مقامی نہیں بلکہ ان کا تعلق کراچی سے ہے ، ملزموں کے قبضے سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلیاگیا۔ سی سی پی او نے ملزموں کی شناخت اختر، اسلم اور علی جاوید کے نام سے ظاہر کی ہے اور امکان ظاہر کیاہے کہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئیں گے ۔

مزید : جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...