یہ ٹیبل سٹوری ہے، ہو سکتا ہے کہ اس سب کے پیچھے عمران خان ہوں: ایم کیو ایم رہنماﺅں کا ردعمل

یہ ٹیبل سٹوری ہے، ہو سکتا ہے کہ اس سب کے پیچھے عمران خان ہوں: ایم کیو ایم ...
یہ ٹیبل سٹوری ہے، ہو سکتا ہے کہ اس سب کے پیچھے عمران خان ہوں: ایم کیو ایم رہنماﺅں کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماﺅں نے برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے کئے جانے والے تہلکہ خیز انکشافات کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی جماعت 1992ءاس طرح کے الزامات کا سامنا کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماءواسع جلیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ بی بی سی کی سٹوری ٹیبل سٹوری ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ ایم کیو ایم 1992ءسے اس طرح کے الزامات کا سامنا کر رہی ہے۔
ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے بھی بی بی سی کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بینٹ جانز کا تعصب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور ایم کیو ایم مخالف قوتوں نے بینیٹ جانز سے ٹیبل سٹوری بنوائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اس سازش کے پیچھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہوں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -