ایم کیو ایم کو کبھی رقم نہیں دی: بھارت
نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے کہا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کو کوئی رقم نہیں دی۔ بی بی سی کی جانب سے کئے گئے دعوے کے بعد بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی ایم کیو ایم کو مالی امداد نہیں دی۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتی رہی ہے۔ بی بی سی نے اپنی ڈاکومینٹری میں بتایا ہے کہ جب انہوں نے بھارت کی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تو وزارت کا کہنا تھا کہ یہ بات بے بنیاد ہے۔