سوچ سمجھ کر پریس کانفرنس کی تھی، حقیقت ایک دن سامنے ضرور آتی ہے: ایس ایس پی راﺅ انوار

سوچ سمجھ کر پریس کانفرنس کی تھی، حقیقت ایک دن سامنے ضرور آتی ہے: ایس ایس پی ...
سوچ سمجھ کر پریس کانفرنس کی تھی، حقیقت ایک دن سامنے ضرور آتی ہے: ایس ایس پی راﺅ انوار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے ایس ایس پی راﺅ انوار نے ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی خبر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت حقیقت ہوتی ہے اور ایک دن سامنے ضرور آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی راﺅ انوار نے کہا کہ انہوں نے اچھی طرح تفتیش کر کے پریس کانفرنس کی تھی اور گرفتار ملزموں نے بھارت سے تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا جس پر یہ رائے دی تھی کہ ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران بھتہ خوری اور بدمعاشی کرنے والوں کے خلاف رائے دی تھی کیونکہ ملک میں کافی عرصے سے بھارت کی مدد سے کارروائی کی جا رہی ہیں۔ ایس ایس پی راﺅ انوار نے کہا کہ افغانستان میں ”را“ طالبان کی بھی مدد کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے منسلک تمام لوگ ہی برے نہیں ہیں بلکہ بہت سے اچھے لوگ بھی موجود ہیں لیکن وہ پھنس چکے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم ایک مافیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے اس سے علیحدگی اختیار کرنے کی کوشش کی تو انہیں مار دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی راﺅ انوار نے کہا کہ کراچی میں دیگر لوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی اور مزید گرفتاریاں ہو گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں