عمران خان نے دورہ لندن مختصر کر دیا

عمران خان نے دورہ لندن مختصر کر دیا
عمران خان نے دورہ لندن مختصر کر دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنا دورہ لندن مختصر کر دیا ہے اور وہ کل واپس کراچی پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے کراچی میں شدید گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث دورہ مختصر کر دیا ہے اور وہ کل لندن سے سیدھا کراچی پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہسپتالوں میں شدید گرمی سے متاثرہ افراد کی عیادت بھی کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں